بڑھتی آبادی کا ٹائم بم پھٹا تو خانہ جنگی ہوگی: پروین توگڑیہ

آبادی پرقابوپانے قانون سازی کے مطالبہ کے بارے میں پوچھنے پر توگڑیہ نے کہا کہ بڑھتی آبادی اور آبادی کا عدم توازن ایک ٹائم بم ہے اورجب یہ پھٹے گا تو اس کے نتیجہ میں شہروں اور دیہاتوں میں خانہ جنگی ہوگی لہذا ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے آبادی کنٹرول قانون بنانا ضروری ہے۔

رائے پور: وشوا ہندوپریشد (وی ایچ پی) کے سابق قائد پروین توگڑیہ نے اتوار کے دن ہندوستان کی بڑھتی آبادی کو ”ٹک ٹک کرتا ٹائم بم“ قراردیا۔ انہوں نے اسے پھٹنے سے روکنے قانون سازی کی ضرورت پر زوردیا۔

انہوں نے امید ظاہرکی کہ وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ آئندہ سال کے پارلیمانی الیکشن سے آبادی کنٹرول قانون اور یکساں سیول کوڈ(یوسی سی) متعارف کرائیں گے۔ انترراشٹریہ ہندوپریشد کے صدر پروین توگڑیہ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں جلسہ عام سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

 آبادی پرقابوپانے قانون سازی کے مطالبہ کے بارے میں پوچھنے پر توگڑیہ نے کہا کہ بڑھتی آبادی اور آبادی کا عدم توازن ایک ٹائم بم ہے اورجب یہ پھٹے گا تو اس کے نتیجہ میں شہروں اور دیہاتوں میں خانہ جنگی ہوگی لہذا ایسی صورتحال سے بچنے کیلئے آبادی کنٹرول قانون بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ نریندربھائی مودی اور امیت بھائی آبادی کنٹرول قانون‘یوسی سی اور کاشی اور متھرا میں مندر تعمیر کرنے کے بعد ہی  2024ء کے الیکشن کیلئے جائیں گے۔

 ان اقدامات سے نہ صرف ہندوؤں کا تحفظ ہوگا بلکہ بی جے پی والوں کے ووٹوں کا بھی بچاؤ ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے سے ہندو راشٹر ہے اور ہم اسے ہندو سیاسی ریاست بناناچاہتے ہیں۔ ہندوستان ہندواکثریتی ملک ہے اور ہم نہیں چاہیں گے کہ ملک میں کہیں بھی ہندو خود کو غیرمحفوظ سمجھیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button