شمالی بھارت

دو ہفتوں میں مجھے ہلاک کردیا جائیگا، عتیق کے بھائی کا دعویٰ

اشرف نے کہا کہ ایک عہدیدار نے مجھے دھمکی دی ہے کہ دو ہفتے میں مجھے جیل سے نکال کر ہلاک کردیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ ان کے درد کو سمجھتے ہیں، کیوں کہ ان کے خلاف بھی جھوٹے کیس درج کرائے گئے تھے۔

پریاگ راج: جرائم پیشہ عتیق احمد کے بھائی اشرف احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک عہدیدار نے انہیں جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی تھی۔ اشرف احمد 2006ء میں اومیش پال اغوا کیس میں بری کیے گئے 7 افراد میں شامل ہیں۔ منگل کو اشرف کو بریلی جیل منتقل کیا گیا، جب کہ اشرف نے یہ دعویٰ کیا کہ انھیں دو ہفتہ میں جیل سے نکال کر ہلاک کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
عتیق اور اشرف کے چالیسویں کی رسومات برسرعام انجام نہیں دی گئیں
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ
عتیق کے نابالغ لڑکوں کے نام چارج شیٹ میں شامل کرنے کی تیاری
عتیق احمد کے قاتل براہ لکھنو، پریاگ راج پہنچے تھے