ہندوستان، ہندو راشٹرا ہے ، ملک کے تمام شہری ہندو ہیں: یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جب ہندوستان سے کوئی حج کرنے کے لئے جاتا ہے تو اسے وہاں ہندو پکارا جاتا ہے۔ وہاں اسے کوئی بھی حاجی کے طورپر نہیں دیکھتا۔ کوئی بھی اسے مسلمان کے طورپر قبول نہیں کرتا۔ وہاں اسے ہندو کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے۔

لکھنو: چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کے دن دعویٰ کیا کہ ہندوستان‘ ہندو راشٹر ہے کیونکہ ملک کے تمام شہری ہندو ہیں۔ آدتیہ ناتھ نے نیوز چیانل اے بی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ متنازعہ تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس انٹرویو کا ایک کلپ ٹویٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔

 واضح رہے کہ ہندو راشٹر ایک متبادل سیاست ہے اور ہندوتوا کے کٹر عناصر اس کی تمنا رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ہندوستان کے سیکولر دستور کو ختم کرتے ہوئے اور موجودہ اداروں کو ہندوؤں کو فوقیت دینے کے احکام صادر کرتے ہوئے ہندو راشٹر تخلیق کیا جائے گا۔

آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہندوؤں کی شناخت نسل‘ مذہب  یا فرقہ سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک ثقافتی اصطلاح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان سے کوئی حج کرنے کے لئے جاتا ہے تو اسے وہاں ہندو پکارا جاتا ہے۔ وہاں اسے کوئی بھی حاجی کے طورپر نہیں دیکھتا۔ کوئی بھی اسے مسلمان کے طورپر قبول نہیں کرتا۔ وہاں اسے ہندو کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے۔

اگر اس سیاق و سباق میں دیکھا جائے تو ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے کیونکہ ہندوستان کا ہر شہری ایک ہندو ہے۔ ان کے مطابق ہندوستان میں پیدا ہونے والے افراد کو ہندو کہا جاتا ہے اور اگر کوئی اس روشنی میں اپنی شناخت پر غور کرے تو انہیں (اسے قبول کرنے میں) کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

 ہر ہندوستانی کو دستور کا بہت زیادہ احترام کرنا چاہئے جو ہمارارہنما ہے ۔ اس انٹرویو میں چیف منسٹر اترپردیش نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اکھنڈ بھارت کا نظریہ ایک دن حقیقت بنے گا اور پاکستان آخر کارہندوستان میں شامل ہوجائے گا۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستان روحانی دنیا میں حقیقت نہیں ہے۔ اگر کوئی چیز حقیقت نہیں ہے تو پھر یہ بڑی خوش نصیبی کی بات ہے کہ یہ ملک کتنے دن اپنا وجود برقرار رکھ سکا۔ یہ جب تک برقرار رہے گا‘ زمین پر بوجھ بنا رہے گا۔ ہندوستان میں جلد سے جلد ضم ہوجانا ان ہی کے مفاد میں ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button