شمالی بھارت

ہندوستان کی مال گاڑیاں جاپانی پٹریوں پر دوڑرہی ہیں

پبلک انٹرپرائزز کے چیف جنرل منیجر منیش اوستھی اور گروپ کے جنرل منیجر ونود بھاٹیہ نے کہا کہ ڈی ایف سی پر دو منزلہ یعنی ڈبل اسٹیک کنٹر والی 12 ہزار ٹن لوڈ والی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے 25 ٹن ایکسل لوڈ والی پٹریاں بچھائی گئی ہیں۔

پالن پور: جاپان کے تعاون سے بنائے جانے والے ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) میں ڈبل اسٹیک کنٹینرز کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے جاپان سے درآمد کی جانے والی اعلیٰ صلاحیت والی ریل پٹریاں نصب کی گئی ہیں۔

یہ اطلاع ڈی ایف سی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے اعلیٰ افسران نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ مغربی ڈی ایف سی کے پالن پور – مہسانہ چڑوتر کے 75 کلومیٹر کے ڈویژن کے افتتاح کے پہلے نامہ نگاروں کو دی۔

پبلک انٹرپرائزز کے چیف جنرل منیجر منیش اوستھی اور گروپ کے جنرل منیجر ونود بھاٹیہ نے کہا کہ ڈی ایف سی پر دو منزلہ یعنی ڈبل اسٹیک کنٹر والی 12 ہزار ٹن لوڈ والی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے 25 ٹن ایکسل لوڈ والی پٹریاں بچھائی گئی ہیں۔

 یہ ٹریک جاپان سے درآمد شدہ گریڈ 1080 کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ویسٹرن ڈی ایف سی پر 1080 گریڈ والی پٹریاں بچھائی گئی ہیں۔ انڈین ریلویز اور ایسٹرن ڈی ایف سی کی تمام لائنوں پر گریڈ 880 کی پٹریاں لگائی گئی ہیں جو ملک میں بنائی گئی ہیں۔

بھاٹیہ نے بتایا کہ پالن پور-مہسانہ چڑوتر سیکشن کو ملا کر مغربی ڈی ایف سی کی 1506 کلومیٹر میں سے تقریباً 49 فیصد یعنی 734 کلومیٹر لائن آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

وہیں مہسانہ سے سانند تک 77 کلومیٹر کا راستہ بھی تقریباً بن کرتیار ہے۔ کچھ فنیشننگ کا کام باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایف سی میں آٹومیٹک سگنل سسٹم لگایا گیا ہے۔ مال گاڑیوں کی تیز رفتاری برقرار رکھنے کے لیے دونوں سگنلز کے درمیان فاصلہ دو کلومیٹر رکھا گیا ہے۔

اوستھی نے کہا کہ مغربی ڈی ایف سی پر مال بردار ٹرینیں 75 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور اوسط رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے جب کہ ہندوستانی ریلوے کی عام لائنوں پر مال گاڑیوں کی اوسط رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم ہے۔