شمالی بھارت

 جگنیش میوانی و دیگر 9 افراد بری

ایڈیشنل سیشن جج سی ایم پورا نے میوانی‘ عام آدمی پارٹی لیڈر ریشما پٹیل اور دیگر کے خلاف مئی 2022ء کے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے احکا م پر جس میں ان کو تعزیرات ہند کی وفع 143 کے تحت قصوروار قرار دیا تھا۔مجسٹریٹ کورٹ نے انہیں 3ماہ کی جیل سزا دی تھی۔

مہیسانہ: گجرات کے مہیسانہ ضلع کی ایک سیشن عدالت نے جہارشنبہ کو نچلی عدالت کے فیصلہ کو جس میں کانگریس ایم ایل اے جگنیش میوانی کو سزا دی گئی تھی مسترد کرتے ہوئے جگنیش میوانی اور دیگر 9 کوبری کردیا۔ان پر ایک ریالی پولیس کی اجازت کے بغیر نکالنے کا الزام تھا۔

متعلقہ خبریں
نوح تشدد، رکن اسمبلی ممن خان کی تحویل میں دودن کی توسیع
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
نوح فساد معاملہ:مزید پانچ مسلم نوجوانوں کو سیشن عدالت نے ضمانت پر رہاکرنے کا حکم جاری کیا
شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل

اپنے فیصلہ میں سیشن عدالت نے امریکہ کے سابق صدر ابراہم لنکن کاحوالہ دیا وہ لوگ جو دیگر لوگوں کی آزادی سے انکار کرتے ہیں اور وہ خود کو اس کا اہل نہیں قرار دیتے۔خدا کیلئے انہیں زیادہ دنوں تک برقرار رکھا نہیں جاسکتا۔سارے کیس پر جو استغاثہ کا درج کیا گیاہے بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی حقیقت اور نہ کوئی ثبوت ہے۔

 ایڈیشنل سیشن جج سی ایم پورا نے میوانی‘ عام آدمی پارٹی لیڈر ریشما پٹیل اور دیگر کے خلاف مئی 2022ء کے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے احکا م پر جس میں ان کو تعزیرات ہند کی وفع 143 کے تحت قصوروار قرار دیا تھا۔مجسٹریٹ کورٹ نے انہیں 3ماہ کی جیل سزا دی تھی۔

یہ کیس جولائی 2017ء کا تھا جب ایف آئی آر دلت حقوق جہدکار میوانی اور دیگر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ مہیسانہ کے اے ڈیویژن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا کہ یہاں سے ”آزادی مارچ“ مہسیانہ ٹاؤن سے نکلایا گیا۔بہانیرا تک پولیس اجازت کے بغیر نکالا گیا تھا بہر حال عدالت نے انہیں بری کردیا۔