شمالی بھارت

عدلیہ قانون سازی نہیں کرسکتیں: جگدیپ دھنکر

جئے پور میں منعقدہ آل انڈیا پریسائیڈنگ آفیسرس کی 83ویں کانفرنس میں نائب صدر جگدیپ دھنکر، اسپیکر لوک سبھا اوم برلا اور چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت نے قانون سازی کی کارروائیوں میں عدالتی مداخلت سے پیدا ہونے والے چیلنجس پر تبادلہ خیال کیا۔

جئے پور: جئے پور میں منعقدہ آل انڈیا پریسائیڈنگ آفیسرس کی 83ویں کانفرنس میں نائب صدر جگدیپ دھنکر، اسپیکر لوک سبھا اوم برلا اور چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوت نے قانون سازی کی کارروائیوں میں عدالتی مداخلت سے پیدا ہونے والے چیلنجس پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)
عدلیہ پر غیر معمولی حملہ: جئے رام رمیش
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
ہندوستان کا جدید ترین جنگی بحری جہاز ‘مہیندرگری’ ممبئی میں لانچ کیا گیا

انھوں نے ایوان کی کارروائی چلانے کے دوران ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی کے ڈیکورم (اخلاق و آداب) کی برقراری کی بھی اپیل کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظورہ ایک قانون کو سپریم کورٹ کی جانب سے منسوخ کیے جانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ دھنکر نے کہا کہ 1973ء میں ایک غلط روایت شروع ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ 1973ء میں کیشو نندا بھارتی کیس میں سپریم کورٹ نے پہلی مرتبہ دستور کے بنیادی ڈھانچہ کے مغائر دستوری ترمیمات کو منسوخ کرنے عدالتوں کے حق کا پہلی مرتبہ استعمال کیا۔ دستور میں ترمیم کرنے اور کسی بھی قانون سازی سے نمٹنے پارلیمنٹ کا اختیار کسی اور اتھاریٹی کے تابع نہیں ہے۔

یہ جمہوریت کی شہ ِ رگ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس پر آپ لوگ یقینا غور کریں گے۔ میں عدالت کے بارے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ ایوان تبدیلی کرسکتا ہے۔ اس ایوان کو بتانا چاہیے کہ آیا ایسا ہوسکتا ہے۔ یو این آئی کے بموجب نائب صدر جگدیپ دھنکر نے راجستھان راج بھون میں بنائے گئے آئینی باغ کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئین سے متعلق ثقافت اور آئینی اقدار کے فن کے لحاظ سے ملک میں ایک منفرد مثال ہے۔

دھنکرنے آج صبح کانسٹی ٹیوشن گارڈن میں بنائے گئے آئین کے فن پاروں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ آئین باغ کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے گورنر کلراج مشرا سے خصوصی طور پر بات چیت کی اور آئین کے مجسم اس اقدام کے لئے انہیں خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آزادی کے بعد یہ انوکھا قدم راجستھان میں ان کی کوششوں سے ہی ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے راج بھون میں چرخہ کاتنے والے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی بھی تعریف کی جس نے ’سودیشی‘ کے ذریعے آزادی کی تحریک کو تحریک دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے پسندیدہ گھوڑے چیتک کے ساتھ ‘وشرانتی’ پوز میں اس مجسمے، میور ستون اور مہارانا پرتاپ کے مجسمے کے سامنے تصویریں بھی لیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے آئین سازی اور اس سے متعلق آئینی کمیٹیوں کی کارروائیوں، آئین کی تشکیل کے بعد اس کے نفاذ تک کے تاریخی سفر اور نند لال بوس کے بنائے ہوئے ہندوستانی ثقافت سے متعلق نوادرات سے متعلق مجسمے، تصاویر، ماڈلز، پر تبادلہ خیال کیا۔

اصل آئین کی نقل پر شانتی نکیتن کے مشہور مصور وغیرہ کا تفصیل سے مشاہدہ کیا گیا۔ انہوں نے آئین کے سرورق اور اْدیشیکا کے مجسمے کے بنائے ہوئے آرٹ ورک کے قریب بھی تصویریں لیں۔

دھنکر نے آئین باغ میں دکھائے گئے اس ہنر کی بھی خصوصی طور پر تعریف کی جس میں آئین بنانے والی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر آئین کی ایک نقل ڈاکٹر راجندر پرساد کو پیش کررہے ہیں جو کہ تشکیل کے بعد ملک کے پہلے صدربنے تھے۔