شمالی بھارت

مندر کی شکل کا کیک کاٹنے پر تنازعہ میں پھنسے کمل ناتھ

کمل ناتھ کا ایک ویڈیو کل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں کمل ناتھ مندر کی شکل کا کیک کاٹتے نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے، یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے سابق چیف منسٹر کمل ناتھ کے مبینہ طور پر شری ہنومان کی تصویر والا ‘مندر کی شکل کا’ کیک کاٹنے کے وائرل ویڈیو پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سماج سناتن روایات کی اس توہین کو قبول نہیں کرے گا۔

کل دیر شام یہاں بی جے پی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مسٹر چوہان نے اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ کانگریس کا بھگوان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جب پارٹی کو لگا کہ رام مندر کی مخالفت پر ان کا ووٹ ضائع ہو جائے گا، تب انہیں ہنومان یاد آ گئے۔

چوہان نے کہا، ‘لیکن منہ میں رام، پہلو میں چھری، جاکی رہی بھاونا جیسی ۔ اب بتائیے! ہنومان جی کو کیک پر بنایا گیا ہے، کیا یہ سناتن روایت کی توہین نہیں؟ یہ ہندو مذہب، سناتن روایت کی توہین ہے، جسے یہ معاشرہ برداشت نہیں کرے گا۔‘‘

کمل ناتھ کا ایک ویڈیو کل سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں کمل ناتھ مندر کی شکل کا کیک کاٹتے نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ یہ ویڈیو کہاں کی ہے، یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔