شمالی بھارت

آسام کے کریم گنج میں بجرنگ دل کارکن کا قتل، امتناعی احکام نافذ

گریم گنج ٹاؤن سے تقریباً 50 کیلو میٹر دور واقع لویر پوا میں اتوار کی شام ایک شخص کے ساتھ گرما گرم بحث کے ساتھ سمبھو کوئری کا چھرا گھونپ کر قتل کیا گیا۔

کریم گنج (آسام): آسام کے ٹاؤن کریم گنج میں بجرنگ دل کے ایک 16 سالہ کارکن کے قتل کے دوسرے دن کسی بھی غیرمعمولی واقعہ کا انسداد کرنے ضلع کے بعض حصوں میں امتناعی احکام نافذ کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما
سرکاری فام حاصل کرنے قطار میں ٹھہری خواتین راہول سے ملنے دوڑپڑیں

 پولیس نے یہ بات بتائی۔ گریم گنج ٹاؤن سے تقریباً 50 کیلو میٹر دور واقع لویر پوا میں اتوار کی شام ایک شخص کے ساتھ گرما گرم بحث کے ساتھ سمبھو کوئری کا چھرا گھونپ کر قتل کیا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ بجرنگ دل کارکن کے قتل کے لیے انعام الحق کو گرفتار کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ علاقہ میں مقامی افراد کے پرہجوم احتجاجوں کے بعد ضلع حکام نے سیکوریٹی سخت کردی اور چار سے زیادہ افراد کے اجتماع پر امتناع عاد کردیا۔

رائے نے بتایا کہ کوئری جب پڑوسی ضلع ہیلا کنڈی میں بجرنگ دل کے سہ روزہ تربیتی کیمپ سے واپس ہورہا تھا، انعام الحق نے اس بر مبینہ حملہ کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول اور ملزم کی بیچ قبل ازیں بھی تنازعہ تھا۔ ایک عہدیدار نے بتایات کہ کسی شخصی مسئلہ پر ان کے مابین تنازعہ تھا، تاہم اس واقعہ کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔