شمالی بھارت

کولکتہ سے لاپتہ کویتی خاتون بنگلہ دیش میں دستیاب

آفیسر نے کہاکہ یہ خاتون اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ کولکتہ کے دیگر سیاحتی مراکز دیکھنے کے بعد 27 جنوری کو علی پور زو پہنچی جہاں سے وہ لاپتہ ہوگئی۔ خاتون کے چھوٹے بھائی نے علی پور پولیس اسٹیشن پہنچ کر مطلع کیا۔

کولکتہ: کولکتہ سے گذشتہ ماہ لاپتہ ہونے والی کویتی خاتون کو جاریہ ہفتہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں دیکھا گیا ہے‘ یہ خاتون علاج کیلئے ہندوستان پہنچی تھی‘ ایک پولیس آفیسر نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ونڈے جیت لیا
راشد خان بنگلہ دیش ون ڈے کیلئے فٹ
بنگلہ دیش نے ٹسٹ کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی کامیابی درج کی
شیخ حسینہ کا دورہ ہند متوقع

کولکتہ پولیس نے تفصیلی تحقیقات کے بعد کویت ایمبیسی کو مطلع کیا گیاکہ خاتون ایک شخص کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پارکرکے بنگلہ دیش میں داخل ہوئی جس کے بعد کویتی ایمبیسی نے بنگلہ دیش سے مدد کی خواہش کی اور خاتون کا مذکورہ ملک میں پیر کے روز ایک مکان میں پتہ چلایا گیا۔

بنگلہ دیش کی پولیس نے خاتون کو کویتی حکام کے حوالے کیا۔ یہ خاتون اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ 20 جنوری کو کولکتہ پہنچی اور مغربی کولکتہ میں ایک فائیواسٹار ہوٹل میں قیام کیا۔ وہ ایک خانگی ہاسپٹل میں علاج کروارہی تھی۔