شمالی بھارت

لکھیم پور کھیری: روڈ پر کھڑے لوگوں کو ٹرک نے رونددیا، 6 ہلاک

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرین کے لئے دو۔ دولاکھ روپئے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتہ کی دیر رات اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بے قابو ٹرک لکھیم پور۔ بہرائچ روڈ پر لوگوں کو کچلتے ہوئے نکل گیا۔

لکھیم پور کھیر: اترپردیش کے ضلع لکھیم پوری کھیری کے شہر کوتوالی علاقے میں ایک ٹرک سڑک کنارے کھڑے افراد کو کچلتے ہوئے نکل گیا اس حادثے میں 6افراد کی موت ہوگئی۔

 جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے ریاست کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرین کے لئے دو۔ دولاکھ روپئے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ہفتہ کی دیر رات اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بے قابو ٹرک لکھیم پور۔ بہرائچ روڈ پر لوگوں کو کچلتے ہوئے نکل گیا۔

اس حادثے میں پانچ افراد کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاسکا اور لکھنؤ کے ٹراما سنٹر میں دورا علاج دم توڑدیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت کرن نشادـ20)،پارس(85)، رضوان(16)، کرونیش ورما(35)،ویریندر ورما(52) اور روہت(17) کے طور پر ہوئی ہے۔

مہلوکین اور زخمیوں میں سے زیادہ تر پنگی کھرد گاؤں کے رہنے والے ہیں اور آپس میں پڑوسی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ متاثرین کار اور موٹر سائیکل کے درمیان روڈ پر ہی ہونے والے ایک معمولی حادثے کی وجہ سے جمع ہوئے تھے۔

ریاست کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلی نے زخمیوں کو 50۔50ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا ہےاور انسپکٹر جنرل آف پولیس(آئی جی) کی قیادت میں حادثے کی انکوائری کا آرڈر دیا ہے۔