سوشیل میڈیاشمالی بھارت

گورکھ ناتھ مندر پر حملہ کے مجرم مرتضیٰ عباس کو سزائے موت سنائی گئی

اتر پردیش کے گورکھپور میں گورکھ ناتھ مندر کے سیکورٹی اہلکاروں پر قاتلانہ حملہ کے مجرم احمد مرتضی عباس کو پیر کو خصوصی عدالت نے موت کی سزا سنائی۔

لکھنو: اتر پردیش کے گورکھپور میں گورکھ ناتھ مندر کے سیکورٹی اہلکاروں پر قاتلانہ حملہ کے مجرم احمد مرتضی عباس کو پیر کو خصوصی عدالت نے موت کی سزا سنائی۔

اے ٹی ایس کے خصوصی جج نے مرتضیٰ کو ملک کے خلاف سازش کرنے اور قاتلانہ حملے کو انجام دینے کا مجرم قرار دیا۔ مرتضیٰ کے خلاف گزشتہ سال اپریل میں گورکھناتھ مندر پر حملہ کے سلسلہ میں گورکھناتھ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بی ٹیک کیمیکل انجینئرنگ کی پڑھائی کرنے والے مرتضیٰ نے 4 اپریل 2022 کو گورکھ ناتھ مندر میں تعینات پی اے سی کے جوانوں پر حملہ کیا تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

مرتضیٰ کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (امن و قانون) پرشانت کمار نے کہا کہ اے ٹی ایس کے ذریعہ پیش کئے گئے ثبوت کو عدالت نے درست مان لیا ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس کی تفتیش درست تھی۔ پولیس نے ملک کے خلاف سازش بے نقاب کر دی ہے۔