اعظم خان کے نام کی تختی توڑنے پر رامپور میں مسلم قائد گرفتار

آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے صدر فرحت علی خان کو باپو مال میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) قائد محمد اعظم خان اور سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو کے ناموں کی تختی توڑنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

رامپور: آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے صدر فرحت علی خان کو باپو مال میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) قائد محمد اعظم خان اور سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو کے ناموں کی تختی توڑنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

فرحت علی خان نے اتوار کے دن تختی توڑنے کے لئے ہتھوڑی استعمال کی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اعظم خان ک ووٹ ڈالنے کا حق نہیں رہا۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اعظم خان کے نام کی تمام تختیاں ہٹادے۔

اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ خود انہیں توڑدیں گے۔ فرحت علی خان نے کہا کہ جس شخص نے لوگوں کے گھر توڑے وہ اس ملک میں رہنے کا تک حقدار نہیں۔ صدام اور طالبان کا اقتدار ختم ہوا۔ اب صرف قوم پرستی کی حکمرانی ہے۔

صرف نیشنلسٹ آئیڈیالوجی والے مسلمان‘ ہندوستان میں رہیں گے۔ مجھ میں ہمت ہے جو میں نے تختی توڑکر دکھادی ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سنسار سنگھ نے کہا کہ فرحت علی خان کے خلاف کیس درج کیا گیا اور گرفتاری عمل میں آئی۔ رامپور کے باپو مال کا افتتاح اُس وقت کے چیف مسٹر اکھلیش یادو نے کیا تھا۔ تختی پر ان کا اور اعظم خان کا نام لکھا تھا جسے فرحت علی خان نے ہتھوڑی سے توڑدیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button