شمالی بھارت

فیس بک پر پاکستانی پرچم اپلوڈ، مسلم نوجوان گرفتار

باپ نےکہاکہ اس کے بچے نے غلطی سے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پرچم اپلوڈ کردیا، جسے اس نے یہ احساس ہونے پر ہٹا دیا کہ یہ صحیح نہیں ہے۔ ایس ایچ او کمار گاؤں ونود کمار نے بتایا کہ پرچم پر 14 اگست یومِ آزادی لکھا ہے، جو قابل اعتراض ہے۔

بریلی (اترپردیش): اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ دایاں بازو کے بعض مقامی کارکنوں نے ملزم کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ ملزم اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھتا ہے اور ایک سا مشین ورکشاپ (لکڑی کا کارخانہ) میں کام کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
مسلمانوں کے نام چیف منسٹر ممتا بنرجی کا پیام
بجٹ میں تلنگانہ نظرانداز‘شہر میں زیر وفلکسیز آویزاں
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار

اس کا کہنا ہے کہ اس کے بچے نے غلطی سے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پرچم اپلوڈ کردیا، جسے اس نے یہ احساس ہونے پر ہٹا دیا کہ یہ صحیح نہیں ہے۔ ایس ایچ او کمار گاؤں ونود کمار نے بتایا کہ پرچم پر 14 اگست یومِ آزادی لکھا ہے، جو قابل اعتراض ہے۔

 بعض مقامی لوگوں نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔ سائبر سل کو الرٹ کیا گیا اور تصویر اس شخص کے فیس بک اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی۔ دورانِ پوچھ تاچھ ملزم نے بتایا کہ غلطی سے ایسا ہوا۔ ملزم کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔