شمالی بھارت

نتیش کمار اور لالوپرساد، سونیا گاندھی سے  ملاقات کریں گے

پرساد نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی‘ سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام کو درپیش حقیقی مسائل کی پردہ پوشی کی جاسکے۔

پٹنہ: آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ وہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے ساتھ عنقریب کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے تاکہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو متحد کیا جاسکے۔

پرساد نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی‘ سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام کو درپیش حقیقی مسائل کی پردہ پوشی کی جاسکے۔ لالو پرساد نے پارٹی کے ریاستی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اور نتیش کمار جی دہلی میں سونیا گاندھی جی سے ملاقات کریں گے۔

 میں پدیاترا مکمل ہونے کے بعد راہول گاندھی سے بھی ملاقات کروں گا۔ متحدہ اپوزیشن آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کردے گی۔a