شمالی بھارت

تیجسوی کو کمان سونپ دینے نتیش کمار کا اشارہ

70 سالہ جنتادل یو سربراہ نے پھر ایک بار کہا کہ وہ اگلے لوک سبھا الیکشن میں وزارت ِ عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہوں گے تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ متحدہ اپوزیشن 2024میں نریندر مودی کی بی جے پی کو ہراسکتی ہے۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے منگل کے دن مزید اشارہ دیا کہ وہ کمان اپنے نوجوان نائب تیجسوی یادو کو سونپنا چاہتے ہیں۔ برسراقتدار مہاگٹھ بندھن ارکان اسمبلی کی میٹنگ سے باہر آتے ہوئے قائدین نے یہ بات بتائی۔

 70 سالہ جنتادل یو سربراہ نے پھر ایک بار کہا کہ وہ اگلے لوک سبھا الیکشن میں وزارت ِ عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہوں گے تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ متحدہ اپوزیشن 2024میں نریندر مودی کی بی جے پی کو ہراسکتی ہے۔

 سی پی آئی ایم ایل لبریشن لیجسلیچر پارٹی قائد محبوب عالم نے کہا کہ چیف منسٹر نے تیجسوی جی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ وہ مستقبل کے قائد ہیں جن کی قیاد ت میں ریاست میں 2025 کا اسمبلی الیکشن لڑا جائے گا۔