گربا میں یا حسین کے نعرے ایک مسلم اور3ہندوٹیچرس معطل

تعلقہ پرائمری ایجوکیشن آفس سے کہاگیا ہے کہ وہ تحقیقات کرکے پیر تک رپورٹ دے۔ معطل ٹیچرس کے نام جاگروتی ساگر‘ صابرہ بین وورا‘ ایکتابین آکاش اور سونل بین واگھیلا ہیں۔ کے ایل پٹیل نے کہا کہ ہندو دھرم سینا نے واقعہ کی طرف توجہ دلائی تھی۔

کھیڑہ(گجرات) : گجرات کے ضلع کھیڑہ میں ہاتج پرائمری اسکول کے 4 ٹیچرس کو اتوار کے دن معطل کردیاگیا۔ ان پر جمعہ کے دن گربا ایونٹ کے دوران طلباء کو یا حسین کا نعرہ لگانے پر مجبورکرنے کا الزام ہے۔ ڈسٹرکٹ پرائمری ایجوکیشن آفیسر کے ایل پٹیل نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ اتوار کی صبح میں دیگر عہدیداروں اور پولیس ٹیم کے ساتھ گاؤں گیا۔

طلباء اور اسکول کے دیگر ملازمین سے حقائق دریافت کئے اور4ٹیچرس کو فوری معطل کردیا۔ اساتذہ کو اس لئے معطل کیاگیا کہ جمعہ کے دن گربا ایونٹ میں یا حسین کے نعرے لگے اور اس کے لئے طلباء کو مجبور کیاگیا۔ اس سے اکثریتی فرقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

 تعلقہ پرائمری ایجوکیشن آفس سے کہاگیا ہے کہ وہ تحقیقات کرکے پیر تک رپورٹ دے۔ معطل ٹیچرس کے نام جاگروتی ساگر‘ صابرہ بین وورا‘ ایکتابین آکاش اور سونل بین واگھیلا ہیں۔ کے ایل پٹیل نے کہا کہ ہندو دھرم سینا نے واقعہ کی طرف توجہ دلائی تھی۔

 ہندودھرم سینا کے راجن ترپاٹھی نے کہا کہ گربا‘ ہندوتہوار ہے اور اس میں دوسرے مذہب کو بڑھاوادینے سے اکثریتی فرقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء نے گھرواپسی کے بعد بتایاکہ ماں باپ کو اس کا پتہ چلا۔ مسلم گروپ کے ٹی شرٹس پہنے30 طلباء یا حسین کے نعرے لگارہے تھے اور ہندو طلباء ان کا ساتھ دے رہے تھے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button