شمالی بھارت

 پانی کے بل کی عدم ادائیگی،ایک شخص کی بھینس ضبط کرلی گئی

کارپوریشن کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ (پی ایچ ای) ڈیری آپریٹر بال کشن کو 1.39 لاکھ روپے بقایاجات ادا کرنے کی نوٹس جاری کی تھی۔ بال کشن سے کئی مرتبہ کہا گیا تھا کہ وہ بقایا جات ادا کرے لیکن اس نے وارننگ پر کوئی توجہ نہیں دی تھی۔

گوالیار(مدھیہ پردیش): گوالیار میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے جمعہ کے روز ایک بھینس کو ضبط کرلیا۔ یہ بھینس ایک ڈیری آپریٹر کی ہے جس نے پانی کا ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پینے کے پانی کے بقایا جات کے عادی ڈیفالٹرس سے وصولی کے لئے جاری مہم کے ایک حصہ کے طور پر یہ کارروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

 کارپوریشن کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ (پی ایچ ای) ڈیری آپریٹر بال کشن کو 1.39 لاکھ روپے بقایاجات ادا کرنے کی نوٹس جاری کی تھی۔ بال کشن سے کئی مرتبہ کہا گیا تھا کہ وہ بقایا جات ادا کرے لیکن اس نے وارننگ پر کوئی توجہ نہیں دی تھی۔

 بعدازاں جی ایچ ایم سی (پی ایچ ای) ڈپارٹمنٹ نے اسے ایک آخری نوٹس جاری کی اور چند دن کے اندر بقایا جات ادا کرنے کے لئے کہاتھا۔ اِس کے باوجود بال کشن نے پانی کے بقایا جات ادا نہیں کئے جس پر پی ایچ ای کی ایک ٹیم اس کے مقام پر پہنچی اور بھینس کو ضبط کرلیا۔