جرائم و حادثات

گانجہ کی غیرقانونی منتقلی، 5 ملزمین گرفتار

اینٹی نارکوٹک بیورو ٹیم نے 208 کیلو گانجہ، ایک لاری اور کار کل مالیتی ایک کروڑ روپے ضبط کرلئے اور 5 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: اینٹی نارکوٹک بیورو ٹیم نے 208 کیلو گانجہ، ایک لاری اور کار کل مالیتی ایک کروڑ روپے ضبط کرلئے اور 5 ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

تلنگانہ اینٹی نارکوٹک بیورو سپرنٹنڈنٹ کے بموجب ریاست مہاراشٹرا کی 5 رکنی ٹولی راجو، بالاجی، ارجن، نکہل، ننداکمار، مدھوکار ارجن اوررویندر کو گرفتار کرلیا گیا۔

عثمان آباد کا حسن فرار بتایا گیا۔ مذکورہ ملزمین آندھراپردیش سے بھاری مقدار میں گانجہ منتقل کررہے تھے۔

ایک اطلاع پر انٹی نارکوٹک بیورو کی سپرنٹنڈنٹ شرمتی سنتاریڈی کی نگرانی میں یہ کارروائی کی گئی۔