بریلی کے مولانا کو پی ایف آئی کی دھمکی

فون کرنے والے نے مولانا کو دھمکی دی اور کہا کہ اگر انہوں نے پاپلر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف بولنا جاری رکھا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

بریلی: اترپردیش کے شہر بریلی میں آل انڈیا مسلم جماعت درگاہ اعلیٰ حضرت کے قومی صدر مولانا شہاب الدین رضوی کو پاپلر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کے ایک مبینہ کارکن کی طرف سے دھمکی آمیز کال آئی جس نے اپنا نام عبدالصمد (شاہین باغ‘ دہلی) بتایا۔

فون کرنے والے نے مولانا کو دھمکی دی اور کہا کہ اگر انہوں نے پاپلر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف بولنا جاری رکھا تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

ایس ایس پی بریلی کے نام مکتوب میں مولانا نے کہا کہ وہ نہ صرف پی ایف آئی پر امتناع کی تائید کررہے ہیں بلکہ ملک میں اس کی قوم دشمن سرگرمیوں کے بھی مخالف رہے ہیں۔

پولیس کو فون نمبر دیتے ہوئے مولانا نے کہا کہ انہوں نے سیکوریٹی کے لئے درخواست دی تھی جو نظرانداز کردی گئی۔ انہوں نے بریلی پولیس سے گزارش کی کہ انہیں اور ان کے خاندان کو سیکوریٹی فراہم کی جائے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button