راج بھر کا داخلہ منع ہے،سماج وادی پارٹی دفتر میں ہورڈنگ!

اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی سہیل دیوبھارتیہ سماج واری پارٹی (ایس بی ایس پی) کے ترجمان ارون راج بھر سے جب اس پر تبصرہ چاہا گیا تو انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی قائدین بوکھلا گئے ہیں۔

لکھنو: اترپردیش کی سیاست ایسا لگتا ہے کہ بگڑتی جارہی ہے۔ پہلی مرتبہ سماج وادی پارٹی کے دفتر میں ایسی ہورڈنگ لگی جس میں دوسری سیاسی جماعت کے ایک قائد کا داخلہ ممنوع ہونے کا اعلان کیا گا۔ سماج وادی پارٹی دفتر میں لگی اس ہورڈنگ پر لکھا گیا کہ ”دفتر میں اوم پرکاش راج بھر کا داخلہ منع ہے“۔

 ہورڈنگ‘ سماج وادی پارٹی یواجن سبھا کے سابق عہدیدار سنتوش سنگھ نے لگائی تاہم ہورڈنگ کی خبر پھیلتے ہی پارٹی قیادت نے اسے ہٹانے کا حکم دیا اور اسے ہٹادیا گیا۔

اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی سہیل دیوبھارتیہ سماج واری پارٹی (ایس بی ایس پی) کے ترجمان ارون راج بھر سے جب اس پر تبصرہ چاہا گیا تو انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی قائدین بوکھلا گئے ہیں۔ وہ اوم پرکاش راج بھر کی بڑھتی مقبولیت سے پریشان ہیں اور یہ واقعہ اس کا ثبوت ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button