شمالی بھارت

راون‘ رام سے بڑا کردار: جتن رام مانجھی

مانجھی نے تاہم کہاکہ رام اور راون‘ رام چرت مانس اور رامائن کے تخیلی کردار ہیں۔ لکھنے والوں نے اپنے تخیل کی بنیاد پر کرداروں کو جیسا بھی پیش کیا ہوگا راون کو رام پر سبقت حاصل ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا ان کایہ بیان تنازعہ پیدا کرے گا۔ مانجھی نے کہاکہ میں سچائی بیان کررہا ہوں۔

پٹنہ: سابق چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی نے جمعہ کے دن یہ کہہ کر نیا تنازعہ پیدا کردیا کہ راون‘ رام سے بڑا کردار تھا۔ انہوں نے کہاکہ رام جب بھی مصیبت ہوتے تھے بعض غیبی طاقتیں ان کی مدد کرتی تھی جبکہ راون کے معاملہ میں ایسا نہیں ہوتا تھا لہٰذا راون‘ رام سے بڑا کردار تھا۔

متعلقہ خبریں
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید
محمد رضوان کو آؤٹ دینے کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ
کرناٹک کے وزیر شیوانند پاٹل کے بیان پر تنازعہ
ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازعہ پیدا ہوگیا

مانجھی نے تاہم کہاکہ رام اور راون‘ رام چرت مانس اور  رامائن کے تخیلی کردار ہیں۔ لکھنے والوں نے اپنے تخیل کی بنیاد پر کرداروں کو جیسا بھی پیش کیا ہوگا راون کو رام پر سبقت حاصل ہے۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا ان کایہ بیان تنازعہ پیدا کرے گا۔ مانجھی نے کہاکہ میں سچائی بیان کررہا ہوں۔

 راہول شنکری تائن اور دیگر لوگ کہہ چکے ہیں کہ رام ایک فرضی کردار ہے۔ زیادہ تر یہ بات کرنے والے برہمن ہیں لیکن کسی نے بھی ان پر سوال نہیں اٹھایا لیکن یہی بات میں کہتا ہوں تو بعض لوگ مجھ پر الزام دھرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ رام چرت مانس بے حد اچھی کتاب ہے لیکن اس میں کئی نکتے ہیں جو غلط ہیں۔ بی آر امبیڈکر اور رام منوہر لوہیا نے بھی کہا تھا کہ غلط مواد کو ہٹادینا چاہئے۔

 رامائن والمیکی نے لکھی تھی لیکن کوئی بھی انہیں پوجتا نہیں۔ دوسری طرف رام چرت مانس تلسی داس نے لکھی تھی اور ہر کوئی ان کی پوجا کرتا ہے۔ منووادی آئیڈیالوجی والوں نے سسٹم ایسا بنادیا۔