صابی احمد خان درگاہ اجمیر شریف کے نئے ایگزیکٹیو ناظم مقرر

اجمیر درگاہ کمیٹی کے تحت کوئی کل وقتی ناظم نہیں ہے۔ وزارت کے افسران کو ہی ناظم کی ذمہ داری دی جا رہی ہے۔ حالانکہ اجمیر درگاہ کمیٹی کے دو معاون ناظمین بھی ہیں۔

اجمیر: وزارت اقلیتی امور کے ڈپٹی سکریٹری صابی احمد خان کو راجستھان کے اجمیر میں واقع صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ کا نیا ناظم مقرر کیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں وزارت کے سکریٹری محمد ندیم نے ایک حکم نامہ میں مسٹر خان کو نیا ایگزیکٹو ناظم مقرر کیا ہے جبکہ وزارت سے وابستہ شاداب زیب خان بھی اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

 خیال کیا جاتا ہے کہ جنوری میں خواجہ صاحب کے 811 ویں سالانہ عرس کے موقع پر کام کے دباؤ کے پیش نظر مسٹر خان کو نیا ایگزیکٹیو ناظم بنایا گیا ہے تاکہ سالانہ عرس کے کام کو بحسن و خوبی انجام دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ اجمیر درگاہ کمیٹی کے تحت کوئی کل وقتی ناظم نہیں ہے۔ وزارت کے افسران کو ہی ناظم کی ذمہ داری دی جا رہی ہے۔ حالانکہ اجمیر درگاہ کمیٹی کے دو معاون ناظمین بھی ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button