سوشیل میڈیا

آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے پر ایک شخص کی پٹائی

منکاپور پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جب وکاس کرشنا ملوار آوارہ جانورو ں کو کھانا کھلارہا تھا، تین ملزمین وہاں پہنچے اور اس پر اعتراض کیا۔ ملزمین نے مبینہ طور پر اسے شدید زدوکوب کیا۔

ناگپور: ناگپور شہر میں آوارہ کتوں کو کھانا کھلانے پر حقوق حیوانات کے ایک33سالہ کارکن کو تین افراد نے مبینہ طور پر زدوکوب کیا۔ یہ واردات اتوار کی رات منکاپور علاقہ میں پیش آئی جس کے بعد ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

 منکاپور پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جب وکاس کرشنا ملوار آوارہ جانورو ں کو کھانا کھلارہا تھا، تین ملزمین وہاں پہنچے اور اس پر اعتراض کیا۔ ملزمین نے مبینہ طور پر اسے شدید زدوکوب کیا۔

ملوار شدید زخمی ہوگیا جسے پولیس دواخانہ لے گئی۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ حملے میں وکاس کے دونوں کانوں کے پردے پھٹ گئے۔ منگل کو ملزمین کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا۔