راہول کی بھارت جوڑو یاترا میں سورا بھاسکر شامل

فلم اداکارہ سوارا بھاسکر کی شرکت پر سوال اٹھائے بیان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ اداکارہ رچا چڈھا کے ہندوستانی فوج سے متعلق بیان کو سورا بھاسکرطاقت دے رہی تھیں سورا اس سے پہلے بھی پاکستان کی حمایت میں بیان دے چکی ہیں۔

بھوپال: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ ایک دن کے آرام کے بعد آج اپنے نویں دن اجین ضلع سے مدھیہ پردیش میں اپنی اگلی منزل کے لئے شروع ہوئی ۔

 راہول گاندھی کی یاترا مقامی آر ڈی میڈیکل کالج سے صبح تقریباً چھ بجے شروع ہوئی یاترا کا اگلا پڑاؤ نذر پور گاؤں تھا، جہاں یاترا صبح 10 بجے کے قریب پہنچی فلم اداکارہ سورا بھاسکر آج صبح اجین سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں اور مسٹر گاندھی کے ساتھ تقریباً چھ کلومیٹر پیدل چلیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج ریاست کے اجین ضلع میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں فلم اداکارہ سوارا بھاسکر کی شرکت پر سوال اٹھائے بیان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ اداکارہ رچا چڈھا کے ہندوستانی فوج سے متعلق بیان کو سورا بھاسکرطاقت دے رہی تھیں سورا اس سے پہلے بھی پاکستان کی حمایت میں بیان دے چکی ہیں۔

ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ کنہیا کمار، سورا بھاسکر کے ساتھ پاکستان زندہ باد کہنے والے بھی گاندھی کی یاترا میں ہیں۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ یہ یاترا ’بھارت جوڑو‘ کی جگہ ’بھارت توڑو‘ کی حمایت کرتی نظر نہیں آتی؟

بھاسکر آج ضلع اُجین سے شروع ہونے والی یاترا میں شامل ہوئی تھیں۔ وہ راہول گاندھی کے ساتھ تقریباً چھ کلومیٹر پیدل چلیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button