مہاراشٹرا

بیف کی منتقلی کا شبہ، عفان انصاری کا پیٹ پیٹ کر قتل

ناسک ضلع میں بیف منتقل کرنے کے شبہ میں ”گؤدہشت گردوں“ کے ایک گروپ نے 32سالہ شخص کا مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ ناسک میں دو ہفتوں کے دوران گؤ دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کی یہ ایک دوسری واردات ہے۔

ممبئی: ناسک ضلع میں بیف منتقل کرنے کے شبہ میں ”گؤدہشت گردوں“ کے ایک گروپ نے 32سالہ شخص کا مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ ناسک میں دو ہفتوں کے دوران گؤ دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کی یہ ایک دوسری واردات ہے۔

متعلقہ خبریں
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
چوپایوں کے سرقہ کا شبہ، ہجومی تشدد میں 2 ہلاک
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج
عزیزوں کی توہم پرستی سے مریض کی حالت بگڑی (توہم پرستی کا ایک ویڈیو)

تازہ ترین ماب لنچنگ ہفتہ کو شام5:30بجے ناسک کے اگت پوری علاقہ کے گھوٹی۔ سینار روڈ پر گمبھیرواڑی کے قریب پیش آئی۔ اس ضمن میں 11افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ممبئی کے کرلا علاقہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد اپنی کار میں گوشت منتقل کررہے تھے۔10تا 15 گؤ رکھشکوں کے گروپ نے مبینہ طور پر ان پر لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔

32سالہ عفان انصاری اور ان کے مددگار ناصر قریشی (24) جو ممبئی کے راستے پر تھے، حملے میں شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ دونوں کو دھمن گاؤں کے ایس ایم بی ٹی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں انصاری کو دوران علاج مردہ قرار دیاگیا جبکہ ناصر ہنوز زیرعلاج ہے۔

قریشی کی شکایت پر گھوٹی پولیس نے 11افراد کو گرفتار کرکے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ 8/ جون کو ٹمپو میں مویشیوں کو منتقل کرنے والے تین افراد پر بھی گؤرکشکوں کے گروپ نے حملہ کردیا تھا۔

ان میں سے ایک مقتول لقمان انصاری (23) کی لاش 10/ جون کو اگت پورہ کے گھٹادیوی کے نالے سے برآمد ہوئی تھی۔