شمالی بھارت

یوگی نے عتیق احمد کی اراضی پر تعمیر کردہ فلیٹس کی چابیاں حوالے کیں

پریاگ راج میں سرغنہ سے سیاستداں بنے مقتول عتیق احمدکی ضبط کردہ اراضی پر غریبوں کیلئے تعمیر کردہ 76فلیٹس کی چابیاں آج چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ نے حوالہ کیا۔

نئی دہلی: پریاگ راج میں سرغنہ سے سیاستداں بنے مقتول عتیق احمدکی ضبط کردہ اراضی پر غریبوں کیلئے تعمیر کردہ 76فلیٹس کی چابیاں آج چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ نے حوالہ کیا۔

متعلقہ خبریں
عتیق کے دفتر میں پائے گئے خون کے دھبے چور کے تھے
مختار انصاری کو 30 سال پرانے کیس میں عمرقید کی سزا
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی
کنور یاترا کے راستے پر گوشت کی فروخت ممنوع

یہ فلیٹس پردھان آواس یوجنا کے تحت تعمیرکئے گئے تھے اور9جون کو قرعہ کے ذریعہ مختص کئے گئے۔ وہاں انہوں نے فلیٹس حاصل کرنے والوں کے بچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اوران فلیٹس کامعائنہ بھی کیاجو غریبوں کیلئے مختص کئے گئے۔ چیف منسٹر نے آج پریاگ راج میں 226 ترقیاتی پراجکٹس کا افتتاح بھی انجام دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہ وہی ریاست ہے جہاں 2017سے قبل کوئی بھی سرغنہ‘ تاجر یاکوئی بھی سرکاری ادارہ غریبوں‘ تاجروں یا حتی کہ سرکاری اداروں کی اراضیات پرقبضہ کرسکتاتھا۔ غریب لوگ اس وقت صرف بے یارومددگاررہتے تھے اوراب ان سرغنوں کی ضبط کردہ اراضی پر وہ غریبوں کے لئے مکانات تعمیرکررہے ہیں جوایک بڑا کارنامہ ہے۔

ان سے استفادہ حاصل کرنے والے 41مربع میٹرپرتعمیرکردہ فلیٹس صرف 3.5 لاکھ روپے میں حاصل کریں گے۔ تعمیر کردہ فلیٹ میں دوکمروں‘ایک کچن اورٹائلٹ کی سہولت ہے ان کی قیمت صرف 6 لاکھ روپے ہے۔

نائب صدرنشین پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(پی ڈی اے) رویند کمارچوہان نے بتایاکہ الہ آبادمیڈیکل اسوسی ایشن کے آڈیٹوریم میں فلیٹس مختص کرنے قرعہ اندازی کی گئی تھی۔6,030 درخواست گزاروں کی تصدیق کے بعد 1,590 درخواست گزارقرعہ اندازی میں اہل پائے گئے۔

پریاگ راج کے لوکرگنج کے علاقہ میں عتیق احمد کی ملکیتی1,731مربع میٹراراضی ضبط کرنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے26 دسمبر2021کومتحمل ہاؤزنگ پراجکٹ کیلئے سنگ بنیاد رکھاتھا۔

عتیق احمد کو26 دسمبر2021کو بہوجن سماج پارٹی کے رکن اسمبلی راجیوپال اورکیس کے کلیدی گواہ امیش پال کے 2005 قتل کیس میں ملزم قراردیاگیاتھا۔

اسے اوراس کے بھائی اشرف احمد کوجاریہ سال15۔اپریل کی رات صحافیوں کے بھیس میں قاتلوں نے انہیں گولی مارکرہلاک کردیاتھا جبکہ انہیں پولیس پریاگ راج میں طبی معائنہ کیلئے لے جارہی تھی۔