تلنگانہ کانگریس ایم ایل اے سیتکا، بھارت جوڑویاترا میں شامل

سیتکا، تلنگانہ میں بھی وائیناڈ کے رکن پارلیمنٹ کی یاترا کا حصہ تھیں اوراس یاترا پر کافی جوش وخروش کا مظاہرہ انہوں نے کیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر وہ یاتر امیں شریک ہونے کیلئے مدھیہ پردیش پہنچ گئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی لیڈر سیتکا، راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا میں شامل ہوگئیں جو فی الحال مدھیہ پردیش میں جاری ہے۔

سیتکا، تلنگانہ میں بھی وائیناڈ کے رکن پارلیمنٹ کی یاترا کا حصہ تھیں اوراس یاترا پر کافی جوش وخروش کا مظاہرہ انہوں نے کیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر وہ یاتر امیں شریک ہونے کیلئے مدھیہ پردیش پہنچ گئیں۔

انہوں نے وہاں پارٹی لیڈروں اور عوام کے ساتھ سرگرمی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹرہینڈل سے اس خصوص میں ویڈیو اپنے فالوورس کیلئے شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا ”آپ طاقت کومحسوس کرتے ہیں اور جذبہ والا ا ثر محسوس کرتے ہیں جب آپ بھارت جوڑویاترا میں شامل ہوتے ہیں۔

ہر کسی کی جانب سے اس طرح کی حیران کن سخت محنت اور عزم کا اظہار قابل ذکر ہے“۔تلنگانہ میں بھارت جوڑویاترا کے موقع پر سیتکا نے راہل گاندھی کو جوتے تحفہ میں دیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button