شمالی بھارت

ٹیچر معطل‘ طالبہ کو گندا یونیفارم اتار نے کی ہدایت پر کارروائی

10سالہ قبائل طالبہ کو دوسری طالبہ کے سامنے گندا یونیفام نکالنے کی ہدایت دینے پر اسکول کے ایک ٹیچر کو معطل کردیاگیا ہے۔

شہدول: 10 سالہ قبائل طالبہ کو دوسری طالبہ کے سامنے گندا یونیفام نکالنے کی ہدایت دینے پر اسکول کے ایک ٹیچر کو معطل کردیاگیا ہے۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا۔ سرکاری عہدیدار نے آج یہاں یہ بات بتائی۔

واقعہ کی تصویر جمعہ کوبارہ کالا موضع ضلع شہدول میں منظرعام آئی۔ سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ پانچویں جماعت کی طالبہ صرف اپنے زیر جامہ میں ہے اور ٹیچر شراون کمار ترپاٹھی طالبہ کے کپڑے دھورہا ہے جبکہ قریب میں دوسری طالبات ٹھہری ہوئی ہیں۔

طالبہ کو اپنے کپڑے خشک ہونے تک تقریباً 2 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ یہ بات بعض دیہاتیوں نے بتائی دیہاتیوں نے تصویر دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا جو کہ سوشیل میڈَیا پر پیش کی گئی۔

مدھیہ پردیش کے محکمہ بہبودی قبائل سے ربط پیدا کیاگیا تو اسسٹنٹ کمشنر آنندرائے سنہا نے بتایا کہ اس واقعہ کا علم ہونے پر ہفتہ کو ترپاٹھی کو معطل کردیاگیا ہے۔