شمالی بھارت

گجرات اسمبلی الیکشن کا بائیکاٹ کرنے دیہاتیوں کی دھمکی

دیہاتیوں کا الزام ہے کہ کارپوریشن انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام رہا جس کی وجہ سے وہ یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے۔

احمدآباد: حمدآباد کے نانا چلوڑہ کے رہنے والوں نے گجرات اسمبلی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ نانا چلوڑہ‘ احمدآباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) میں ضم ہونے سے قبل ایک موضع تھا۔

دیہاتیوں کا الزام ہے کہ کارپوریشن انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام رہا جس کی وجہ سے وہ یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے۔

لوگوں نے گاؤں میں پوسٹرس اور ہورڈنگس لگائی ہیں۔

مقامی شخص راہول ٹھاکر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گزشتہ 2 برس سے دیہاتی‘ پینے کے لائق پانی‘ نئی اسکولی عمارتوں اور ڈرینج لائنس کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن کارپوریشن نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اس لئے دیہاتیوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ اسمبلی الیکشن کا بائیکاٹ کیا جائے۔

وہ کسی بھی سیاسی جماعت‘ ورکرس یا قائدین کو یہاں مہم چلانے نہیں دیں گے۔