سر تن سے جدا کا نعرہ‘ امیٹھی میں 7 افراد زیرحراست

اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں میلاد جلوس کے دوران سر تن سے جدا کے نعرے لگانے کے الزام میں 2 کمسن لڑکوں اور 5 دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا۔

امیٹھی: اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں میلاد جلوس کے دوران سر تن سے جدا کے نعرے لگانے کے الزام میں 2 کمسن لڑکوں اور 5 دیگر افراد کو حراست میں لیا گیا۔

واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی۔ امیٹھی میں محمد جائسی کے مزار پر یہ واقعہ پیش آیا۔

ہر سال کی طرح سینکڑوں لوگوں نے اس بار بھی جلوس نکالا تاہم بعض لوگوں کا موڈ جارحانہ دکھائی دیا۔

جلوس کے وائرل ویڈیو میں کئی نوجوانوں اور بچوں کو سر تن سے جدا کا قابل اعتراض نعرہ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے 10 تا 15 نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کیا۔ اس نے 9 افراد کا نام لیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button