تعلیم و روزگار

انٹرسال اول ودوم کے امتحانات کا شیڈول جاری

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سال 2022-23کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈآف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سال 2022-23کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کاآغاز 15 مارچ سے ہوگا جو 4 اپریل تک جاری رہیں گے۔15فروری سے 2مارچ تک پراکٹیکلس امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔

جائنٹ سکریٹری بورڈآف انٹر میڈیٹ نوین متل کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق 4مارچ کو 10بجے دن تا دوپہرایک بجے تک اتھیکس اینڈ ہیومن والیوز اور 6مارچ کو 10بجے دن تا دوپہر ایک بجے دن تک انوائرنمنٹ ایجوکیشن کا امتحان منعقد کیاجائے گا۔

سالانہ امتحانات کے اوقات 9بجے صبح سے 12بجے دن رہیں گے۔