یوپی: ٹینک کا بیرل پھٹنے سے دو فوجی ہلاک

واقعہ کے وقت تین فوجی ٹینک پر تھے۔ بیرل پھٹنے کے بعد انہیں فوری طور پر آرمی کے ببینا اسپتال لے جایا گیا تاہم کمانڈر اور گنر اسپتال میں دم توڑ گئے۔

نئی دہلی: اتر پردیش کے بابینا فائرنگ رینج میں مشق کے دوران T-90 فوجی ٹینک کا بیرل پھٹنے سے دو فوجی ہلاک ہو گئے۔

فوج کے ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ واقعہ کے وقت تین فوجی ٹینک پر تھے۔ بیرل پھٹنے کے بعد انہیں فوری طور پر آرمی کے ببینا اسپتال لے جایا گیا تاہم کمانڈر اور گنر اسپتال میں دم توڑ گئے۔

تیسرے فوجی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے جوانوں میں سے ایک کا تعلق راجستھان سے ہے جبکہ دوسرے کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button