تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات:خصوصی تشہیری گاڑیوں کی تیاری کا کام تیزی سے جاری

تلنگانہ میں انتخابی شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ہی سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسی کے تحت حیدرآباد میں کئی مقامات پر انتخابی مہم کے لئے خصوصی تشہیری گاڑیوں کی تیاری کا کام کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں انتخابی شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ہی سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسی کے تحت حیدرآباد میں کئی مقامات پر انتخابی مہم کے لئے خصوصی تشہیری گاڑیوں کی تیاری کا کام کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
تلنگانہ اسمبلی انتخابات، صرف ایک امیدوار کے نام پر مشتمل بی جے پی کی دوسری فہرست جاری
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

ریاست کے مختلف اضلاع سے بیشتر لیڈران انتخابی مہم کے لیے مناسب طریقہ سے تیار کردہ گاڑیاں حاصل کر رہے ہیں۔ کئی جگہوں پر گاڑیوں کی ”ری ماڈلنگ“ کا کام پہلے ہی جاری ہے۔

سیاسی جماعتوں کے نمائندے اپنے ذوق کے مطابق ان گاڑیوں کو تیار کروا رہے ہیں تاکہ اپنے حامیوں کے ساتھ گھوم سکیں اور ان گاڑیوں میں وہ ووٹروں کو واضح نظر آئیں۔انتخابات کیلئے کم وقت ہونے کے پیش نظران گاڑیوں کی تیزی سے تیاری کا عمل جاری ہے۔

شہرحیدرآباد کے اندراپارک کے قریب واقع این ٹی آرمیدان،نامپلی نمائش گراونڈ،عنبرپیٹ کے خصوصی ورکشاپس میں ان کی تیاری کا کام جاری ہے۔چند دنوں میں ان کی تیاری کا کام مکمل ہوجائے گااوریہ انتخابی تشہیری گاڑیاں سڑکوں پر نظرآئیں گی۔ان گاڑیوں کو تیار کرنے والوں نے کہاکہ یہ تیاری کا کام تقریبا 30دن کا ہوتا ہے۔

ان گاڑیوں کی تیاری کیلئے تقریبا 100کارپیٹنرس اور دیگر ورکرس مصروف ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ بڑے بڑے کٹ آوٹس کی بھی تیاری کا کام کرتے ہیں۔گاڑیوں کی ری ماڈلنگ کا کام ان کو صرف انتخابات کے موقع پر ہی حاصل ہوتا ہے۔

ان گاڑیوں کی تیاری کرنے والے کاریگروں کا کہنا ہے کہ ہر پارٹی کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اور وہ اسی کے مطابق گاڑی کو تیار کرتے ہیں۔ گاڑی کے چاروں طرف لکڑی کا کام کیا جاتا ہے تاکہ ہر گاڑی پر پوسٹر چسپاں کیے جا سکیں۔لاری ڈی سی ایم وین جیسی بڑی گاڑیوں کی ری ماڈلنگ کرتے ہوئے ویلڈنگ کا کام کیاجاتا ہے اور ان کو تشہیری گاڑیوں میں تبدیل کیاجارہا ہے۔