شمالی بھارت

ہندو‘ ذات پات کیوں نہیں چھوڑسکتے؟ آر ایس ایس قائد

آر ایس ایس جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبلے نے عوام سے کہا کہ وہ ذات پات چھوڑدیں اور ملک کی تعمیر میں ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے بھگوان رام اور مہارانا پرتاپ کی مثال دی۔

جئے پور: آر ایس ایس جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبلے نے عوام سے کہا کہ وہ ذات پات چھوڑدیں اور ملک کی تعمیر میں ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے بھگوان رام اور مہارانا پرتاپ کی مثال دی۔

انہوں نے کہا کہ بھگوان رام ذات پات کے قائل نہیں تھے۔ مہارانا پرتاپ کی فوج میں بھیلی اور دیگر ذات کے لوگ تھے۔

بھگوان رام اور مہارانا پرتاپ نے بھیدبھاؤ نہیں کیا تو ہم کیوں کررہے ہیں۔ ہمیں کبھی بھی یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہم سب ہندو ہیں اور بھائی بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں ملک سب کچھ دے رہا ہے تو ہمیں بھی اسے کچھ دینا سیکھ لینا چاہئے۔

امریکی میگزین نیوز ویک میں شائع آرٹیکل ہم سب ہندو ہیں‘ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ مضمون نگار نے لکھا ہے کہ یوگا اور آیوروید‘ دنیا کو ہندوتوا کا تحفہ ہے۔ ہم سبھی ہندو ہیں‘ ہمیں اس پر فخر ہونا چاہئے۔