تعلیم و روزگارتلنگانہ

ایس ایس سی امتحانات، طلبہ کو تاخیر پر سنٹرس میں داخلہ کی اجازت

حکومت تلنگانہ نے دسویں جماعت کے طلبہ کو خوشخبری سنائی ہے۔ ایک منت کی تاخیر سے امتحان گاہ پہنچنے پر امتحان تحریر کرنے کی عدم اجازت کا قانون جو کچھ عرصہ سے نافذ تھا،کو ہٹا لیا گیا ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے دسویں جماعت کے طلبہ کو خوشخبری سنائی ہے۔ ایک منت کی تاخیر سے امتحان گاہ پہنچنے پر امتحان تحریر کرنے کی عدم اجازت کا قانون جو کچھ عرصہ سے نافذ تھا،کو ہٹا لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایس ایس سی /انٹرٹاس کی داخلوں کیلئے خصوصی مہم
تلنگانہ میں اسٹاف نرس کی 1827 جائیدادوں پر تقررات
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
جگتیال سے 82 سالہ خاتون نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

اب طلبہ کو امتحان کے مقررہ وقت سے پانچ منٹ تک کا اضافی وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے یہ فیصلہ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کی پریشانی کو کم کرنے کے لیے کیا ہے۔ دسویں جماعت کے امتحانات صبح 9.30 بجے شروع ہوں گے۔ اعلان کردہ رعایتی وقت کی وجہ سے طلباء کو صبح 9.35 بجے تک امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات 18 مارچ سے 2 اپریل تک منعقد ہوں گے۔