سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

میلاد جلوس کے دوران سنگباری، امتناعی احکام نافذ

کرناٹک کے شیموگہ شہر میں اتوار کے روز میلاد جلوس کے دوران جلوس پر سنگباری کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ سنگباری کے واقعہ کے دوران حکام نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت شہر کے بعض علاقوں میں امتناعی احکام نافذ کردیے۔

شیموگہ (کرناٹک) : کرناٹک کے شیموگہ شہر میں اتوار کے روز میلاد جلوس کے دوران جلوس پر سنگباری کی وجہ سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ سنگباری کے واقعہ کے دوران حکام نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت شہر کے بعض علاقوں میں امتناعی احکام نافذ کردیے۔

متعلقہ خبریں
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ملک میں کووڈ کے 646 نئے کیسس، ایک موت
ترنمول کانگریس قائد کا قتل باروپور میں کشیدگی

سنگباری کا واقعہ شہر کے شانتی نگر علاقہ کے قریب راگی گڈا میں پیش آیا۔ بہرحال ریاپیڈ ایکشن فورس فوری جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور ہجوم کو منتشر کردیا۔ پولیس نے صورتِ حال پر قابو پانے ہلکا لاٹھی چارج بھی کیا۔

پولیس نے بتایا کہ انھوں نے 7 افراد کو بچا لیا جو سنگباری کرنے والوں اور سیکوریٹی عملہ کے درمیان پھنس گئے تھے۔

جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب مسلمانوں نے ٹیپو سلطان کے کٹ آؤٹ پر قابل اعتراض تحریر کو مٹانے پر پولیس سے سوال کیا۔

ایس پی متھن کمار نے برادری کے قائدین کے ساتھ بات چیت کی اور انھیں ٹیپو سلطان کے کٹ آؤٹ پر موجود قابل اعتراض تحریر کے بارے میں قائل کیا۔

شہر میں کسی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو (ڈی اے آر) کے کم از کم 12 پلاٹون، ریاپیڈ ایکشن فورس کے 2 پلاٹون، کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پولیس کے 2 پلاٹون اور ڈھائی ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔