مہاراشٹرا

بغاوت کے 15 دن بعد اجیت پوار کی شردپوار سے ملاقات

این سی پی علیحدہ گروپ کے قائد و ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے اپنے چچا اور این سی پی صدر شردپوار سے ممبئی میں ملاقات کے بعد کہا کہ ان کے نزدیک خاندان قابل ِ ترجیح ہے۔

ناسک: این سی پی علیحدہ گروپ کے قائد و ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے اپنے چچا اور این سی پی صدر شردپوار سے ممبئی میں ملاقات کے بعد کہا کہ ان کے نزدیک خاندان قابل ِ ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں
اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“
این سی پی کے اگلے صدر کے بارے میں کل فیصلہ متوقع
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت

وہ یہ معلوم ہونے کے بعد جمعہ کو دیر گئے سینئر پوار کے بنگلہ سلور اوکس گئے تھے کہ ان کی چچی پرتیبھا شردپوار کے ہاتھ کی ایک خانگی دواخانہ میں سرجری ہوئی ہے۔

اجیت پوار نے ہفتہ کے دن کہا کہ سیاست علیحدہ ہے‘ خاندان پہلے ہے۔ میں نے اپنے ضمیر کی آواز سنی اور چچی کی خیریت دریافت کرنے چلاگیا۔

این سی پی میں پھوٹ اور شیوسینا۔ بی جے پی حکومت میں دوسرا ڈپٹی چیف منسٹر بننے کے 15 دن بعد اجیت پوار کی شردپوار سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ انہوں نے کہا کہ چچا اور چچازاد بہن سپریہ سولے (رکن پارلیمنٹ حلقہ بارہ متی) سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی لیکن انہوں نے تفصیل نہیں بتائی۔

چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے جمعہ کو رات دیر گئے کہا تھا کہ اجیت پوار اپنی فیملی سے ملنے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب شردپوار کی بیوی پرتیبھا پوار کے ہاتھ کی جمعہ کے دن جنوبی ممبئی کے بریچ کینڈی ہاسپٹل میں سرجری ہوئی۔

ان کے دواخانہ سے ڈسچارج ہونے کے بعد اجیت پوار‘ این سی پی سربراہ کے بنگلہ سلور اوک گئے۔انہوں نے کہا کہ سیاست اور خاندان جداگانہ چیزیں ہیں۔

ہم خاندان اور روایات کی قدر کرتے ہیں۔ چچی کا ہاتھ زخمی ہوا تھا اور ان کا آپریشن ہوا۔ میں دوپہر میں جانا چاہتا تھا لیکن جانہیں سکا۔ شام میں وہاں گیا۔ پوار صاحب‘ کاکی اور سپریہ بنگلہ میں موجود تھے۔ سیاست پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔