حیدرآباد

دسویں جماعت کی طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی

ملزمین نے اس گھناونی حرکت کی ویڈیو بناتے ہوئے دیگر ساتھیوں کو بھیجا اورمتاثرہ کو دھمکی دی کہ اس واقعہ کے بارے میں کسی کو بھی کہنے پر ویڈیو کو سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کردیاجائے گا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ حیات نگر میں دسویں جماعت کی طالبہ کی اس کے بعض ساتھیوں نے اجتماعی عصمت ریزی کی۔اگست میں پیش آئی اس واردات کا علم کافی تاخیر سے ہوا۔

ملزمین نے اس گھناونی حرکت کی ویڈیو بناتے ہوئے دیگر ساتھیوں کو بھیجا  اورمتاثرہ کو دھمکی دی کہ اس واقعہ کے بارے میں کسی کو بھی کہنے پر ویڈیو کو سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کردیاجائے گا اور تقریبا دس دن کے بعد ایک مرتبہ پھر اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔

اس بات کی شکایت متاثرہ نے اپنے والدین سے کی جو پولیس سے رجوع ہوئے۔پولیس نے پوسکو ایکٹ کے تحت ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔