شمال مشرق

ممتابنرجی نے سڑک پر بچوں میں گول گپے تقسیم کئے

چندہی منٹوں میں ان کے اطراف ہجوم جمع ہوگیاجس میں کئی مقامی بچے بھی شامل تھے۔ بعدازاں ممتابنرجی نے بچوں میں گول گپے تقسیم کئے۔ انہوں نے آلوؤں سے گول گپے کا مصالحہ بنانے پر مختصر لکچر بھی دیا۔

کولکتہ: چیف منسٹرمغربی بنگال ممتابنرجی نے شمالی بنگال کے دارجلنگ کے آج اپنے دورہ کے موقع پرسڑک کنارے ایک اسٹال پر ٹھہرکربچوں کو”گول گپے“(پانی پوری) پروس کرسب کو حیرت زدہ کردیا۔چیف منسٹرآج گورکھا لینڈٹیریٹوریل اڈمنسٹریشن(جی ٹی اے) کے نئے بورڈکی حلف برداری تقریب سے واپس ہورہی تھیں۔

 راستہ میں اچانک ایک سڑک کنارے واقع اسناکس کی دکان پر رک گئیں جو خواتین پرمشتمل سیلف ہیلپ گروپ کی جانب سے چلائی جاتی ہے۔ اس دکان کی خصوصیت گول گپا ہے۔ممتابنرجی نے سیکیوریٹی پروٹوکول کی پرواہ کئے بغیر گول گپے بنانا شروع کردیئے اوردکانداروں کوحیرت زدہ کردیا۔

چندہی منٹوں میں ان کے اطراف ہجوم جمع ہوگیاجس میں کئی مقامی بچے بھی شامل تھے۔ بعدازاں ممتابنرجی نے بچوں میں گول گپے تقسیم کئے۔ انہوں نے آلوؤں سے گول گپے کا مصالحہ بنانے پر مختصر لکچر بھی دیا۔ روانگی سے قبل انہوں نے دکانداروں کوقیمت اداکردی۔