ہماری دعائیں آخر کار قبول ہوئی ہیں۔ ہلدوانی کے عوام کا ردعمل

ہلدوانی میں ریلوے کی اراضی سے تجاوزات کو ہٹانے اترکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے روک لگائے جانے کا آج کئی لوگوں نے خیرمقدم کیا۔

ہلدوانی(اترکھنڈ): ہلدوانی میں ریلوے کی اراضی سے تجاوزات کو ہٹانے اترکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے روک لگائے جانے کا آج کئی لوگوں نے خیرمقدم کیا۔

مقامی عوام نے اسے اپنے لئے ایک راحت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دعاؤں نے اپنا اثر دکھایا ہے۔ 42 سالہ محمد نعیم نے جو ہلدوانی کے رہنے والے ہیں کہا کہ ہم سپریم کورٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

یہ لاکھوں متاثرین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھاکر سپریم کورٹ کے حکم پر اظہار تشکر کیا۔ لڑکیوں کو امید ہے کہ اب وہ اپنے گھروں کے انہدام اندیشہ کے بغیر دوبارہ اسکول جاسکیں گی۔

ایک اسکولی طالبہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بارے میں جان کر مجھے بے حد مسرت ہوئی۔ یہ فیصلہ ہمارے حق میں ہے اور امید ہے کہ مستقبل کے فیصلے ہمارے حق میں آئیں گے۔

صدف نے کہا کہ اب وہ صرف اتنا چاہتی ہیں کہ انہیں اس علاقہ میں مستقل طور پر قیام کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس کیس کے ایک اور درخواست گزار شرافت علی خان نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد لوگوں نے سکون کی سانس لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ سخت تھا جس کی وجہ سے لوگ مضطرب ہوگئے تھے۔ ہلدوانی کے ہزاروں افراد بالخصوص خواتین انہدام کارروائی کو رکوانے مومی شمعوں کے ساتھ مارچ کررہے تھے، پرامن دھرنے دے رہے تھے اور دعائیں مانگ رہے تھے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button