دہلی

ملک میں 5G خدمات کا آ غاز

مودی نے نمائش کی نقاب کشائی بھی کی۔ انہوں نے ریلائنس جیو اورایئرٹیل کے اسٹالز میں 5G ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپ پویلین میں ان کے تیار کردہ آلات کو بھی دیکھا۔ اس کے ساتھ ساتھ سی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک نئے تکنیکی دور کا آغاز کرتے ہوئے آج ملک میں 5 جی خدمات کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے انڈین موبائل کانفرنس (آئی ایم سی) کے چھٹے ایڈیشن کے افتتاح کے ساتھ ملک میں 5G  خدمات کا بھی آغاز کیا۔ آئی ایم سی 2022 کا انعقاد 01 سے 04 اکتوبر تک ‘نیو ڈیجیٹل یونیورس’ تھیم کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔

مودی کے ذریعہ منتخب کردہ 13 شہروں میں اسے لانچ کیا جائے گا۔ 5G اگلے چند برسوں میں پورے ملک کا احاطہ کرے گی۔ 5G ٹیکنالوجی سے بلارکاوٹ کوریج، اعلیٰ ڈیٹا کی شرح، کم تاخیر اور انتہائی قابل اعتماد مواصلاتی سہولیات حاصل کی جاسکیں گی۔ اس سے توانائی کی کارکردگی، اسپیکٹرم کی کارکردگی اور نیٹ ورک کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

اس موقع پر مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو اور مواصلات کے وزیر مملکت دیوسنگھ چوہان کے علاوہ ملک کی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

 اس میں ریلائنس جیو کو چلانے والی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی، بھارتی ایئرٹیل کے سنیل بھارتی متل اور ووڈافون آئیڈیا کے کمار منگلم برلا، ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے بھی موجود تھے۔

مودی نے نمائش کی نقاب کشائی بھی کی۔ انہوں نے ریلائنس جیو اورایئرٹیل کے اسٹالز میں 5G ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپ پویلین میں ان کے تیار کردہ آلات کو بھی دیکھا۔ اس کے ساتھ ساتھ سی۔

ڈوٹ کے ذریعہ تیار کردہ مقامی 5G کور کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔  وزیر اعظم نے تقریباً ایک گھنٹے تک نمائش دیکھی اور 5G، 4G کے ساتھ ساتھ آئی آئی ٹی، مشین لرننگ جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو دیکھا۔