شمال مشرق

آسام کے 95 فیصد نوجوان ذہنی صحت کے مسائل کا شکار: یونیسف

فی الحال آسام کی 3.1 کروڑ آبادی (2011ء کی مردم شماری کے مطابق) کی عمر 15 تا 24 سال کے درمیان ہے۔ سروے کے دوران تقریباً 60 فیصد نوجوانوں نے بتایا کہ اس کی وجہ سے ان کے سماجی تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔

گوہاٹی: یونیسف اور نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق آسام میں تقریباً 95 فیصد نوجوان سائبر ہراسانی اور کارپورل سزاؤں کی وجہ سے ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں۔

 فی الحال آسام کی 3.1 کروڑ آبادی (2011ء کی مردم شماری کے مطابق) کی عمر 15 تا 24 سال کے درمیان ہے۔ سروے کے دوران تقریباً 60 فیصد نوجوانوں نے بتایا کہ اس کی وجہ سے ان کے سماجی تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ 24 فیصد نے بتایا کہ اس کی وجہ سے ذہنی دباؤ، اضطراب اور خوف پیدا ہوا ہے۔ 17 فیصد نے بتایا کہ جسمانی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

جاریہ سال جولائی میں جاری کی گئی یو رپورٹ کا مقصد آسام کے ریاستی کمیشن برائے تحفظ ِ حقوقِ اطفال (اے ایس سی پی سی آر) کی مہم ”سرکشا“ میں مدد کرنا تھا، جس کا مقصد بچوں کے خلاف تشدد کی مختلف شکلوں کے بارے میں اور اس کی یکسوئی کے طریقے عوامی شعور کی بیداری تھا۔