سوشیل میڈیاشمال مشرق

مقدمہ کی سماعت کے دوران وکیل کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا

گوہاٹی ہائی کورٹ سے جمعہ کے روز ایک سینئر وکیل کو جو مقدمہ کی سماعت کے موقع پر جینس پہن کر آئے تھے، عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ اس کیس کی سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

گوہاٹی(آسام): گوہاٹی ہائی کورٹ سے جمعہ کے روز ایک سینئر وکیل کو جو مقدمہ کی سماعت کے موقع پر جینس پہن کر آئے تھے، عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ اس کیس کی سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

جسٹس کلیان رائے سُرانا نے وکیل بی کے مہاجن کو باہر بھیجنے کیلئے پولیس کو طلب کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کو چیف جسٹس، رجسٹرار جنرل اور بارکونسل کے علم میں لایا جانا چاہئے۔

احکام میں کہا گیا کہ اس مقدمہ کی سماعت کو آج کیلئے ملتوی کیا جاتا ہے کیونکہ درخواست گزار کے معزز وکیل ڈی کے مہاجن جینس پینٹ پہنے ہوئے ہیں اسی لئے انہیں ہائی کورٹ کے احاطہ کے باہر بھیجنے عدالت کو پولیس طلب کرنی پڑی۔

احکام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس معاملہ کو چیف جسٹس اور رجسٹرار جنرل کے علم میں لایا جانا چاہئے۔

جسٹس سرانا نے کہا کہ آسام، ناگالینڈ، میزورم اور اروناچل پردیش کی بارکونسلوں کو بھی اس معاملہ سے واقف کرایا جانا چاہئے۔