سوشیل میڈیاکرناٹک

گمشدہ طوطے ’’رستم‘‘ کی تلاش کرنے والے کو 85ہزار روپے کا انعام

تاجر نے طوطے کو لانے والے شخص کو خوشی سے 50 ہزار کی جگہ 85ہزار روپئے کا انعام دیا۔ طوطے کے استقبال میں گھر پھولوں سے سجایا گیا۔ زمین پر سرخ گلاب کی چادر بچھائی گئی جس پر رستم داخل ہوا۔

ٹمکورو: ٹمکورو کے ایک تاجر کا پالتو طوطا گم ہوگیا تھا۔ اس کے خاندان نے اس کی شکایت پولیس سے کی۔ طوطے کو خوب تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا۔ آخر انہوں نے ان کے پیارے ”رستم“ کو تلاش کرنے والے کو 50ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا۔ آخر کار ایک ہفتے بعد ہفتہ کو ان کا طوطا مل گیا۔

تاجر نے طوطے کو لانے والے شخص کو خوشی سے 50 ہزار کی جگہ 85ہزار روپئے کا انعام دیا۔ طوطے کے استقبال میں گھر پھولوں سے سجایا گیا۔ زمین پر سرخ گلاب کی چادر بچھائی گئی جس پر رستم داخل ہوا۔ ٹمکورو کے بندے پالیا کے ساکن شرینواس نے اپنے مکان کے سامنے کمیاب طوطے کو دیکھا اور اسے اپنے پاس حفاظت سے رکھ لیا تھا۔

 پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینی ملس (پیٹا) کے رکن اور جئے نگر کے ساکن ارجن ایم ایس کا افریقین گرے طوطا لاپتا ہوگیا تھا۔ انہو ں نے پورے علاقہ میں اس کی گمشدگی کے پوسٹرس چسپاں کیے تھے۔ ارجن نے ہینڈ بل بھی تقسیم کیے اور اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

 ارجن نے طوطا 2019ء میں بنگلورو سے خریدا تھا۔ اگرچیکہ ارجن کے مکان پر رستم اور اس کی مادہ ریو کے لیے ایک پنجرہ ہے۔ وہ اندر اڑنے کے لیے آزاد ہیں کیوں کہ ارجن نے انہیں باہر اڑنے سے روکنے کے لیے کھڑکیوں کو جالی سے ڈھک دیا۔

 حالانکہ 16/ جولائی کو دروازہ کھلا ہونے پر رستم بھاگ نکلا۔ارجن نے اپنے طوطوں کو گوڈ مارننگ بولنا سکھایا گیا۔ اس کے علاوہ وہ ان کے سات سال کے بیٹے وہان سمیت گھر کے سبھی ارکان سے بات کرتے ہیں۔ ارجن نے بتایا کہ رستواور رستم ان کے خاندان کے ارکان کی طرح ہیں۔

 وہ لوگ ہر سال دونوں کی سالگرہ دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ ارجن نے بتایا کہ ایک افریقی گرے طوطے کی بازار میں قیمت 20ہزار روپئے ہے لیکن چوں کہ رستو ان کے لیے بہت خاص ہے اس لیے انہوں نے 50ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا۔