گائیوں کا ذبیحہ، 3 افراد گرفتار

گپتا نے کہا کہ ہم نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ اس غیرقانونی تجارت میں کوئی اور بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔

جمشیدپور: جھارکھنڈ کے ضلع سرائی کلا۔ خرسوان میں مبینہ طور پر 2 گائیوں کو  ذبح کرنے پر چہارشنبہ کے روز 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ جھارکھنڈ  میں مویشیوں کو  ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے۔ ان تینوں نے گائیوں کو  ذبح کیا تاکہ ان کا گوشت موضع سندور پور میں فروخت کرسکیں جو نمدھ پولیس اسٹیشن کے تحت ہے۔

 اس واقعہ کے بارے میں اطلاع دیئے جانے پر نمدھ پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج امیت کمار گپتا نے ایک پولیس ٹیم کی قیادت کی اور گوشت ضبط کرلیا۔ گپتا نے کہا کہ ہم نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ اس غیرقانونی تجارت میں کوئی اور بھی ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button