شمال مشرق

نوجوت سدھو کی پٹیالہ جیل سے رہائی کا امکان

سپریم کورٹ سے ایک سال کی سزائے قید بامشقت ملنے کے بعد پٹیالہ کی عدالت میں خودسپردگی کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سزا میں کوئی بھی رحم‘ نظام انصاف کو نقصان پہنچائے گا اور قانون کی اثر پذیری پر عوامی اعتماد کو کمزور کرے گی۔

چندی گڑھ: کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کو پٹیالہ جیل سے یکم اپریل کو رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ ان کے وکیل ایچ پی ایس ورما نے یہ بات کہی۔59سالہ لیڈر 1988 کے ایک سڑک حادثہ کیس میں ایک سال کی سزا بھگت رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
کے ٹی آر کو مانیکم ٹیگور کی ہتک عزت نوٹس
لداخ میں 2 ہزار مربع کیلومیٹر رقبہ پر چین کا ہنوز قبضہ: جئے رام رمیش

 گزشتہ سال 20/ مئی کو پنجاب کانگریس کے سابق صدر سدھو کو سپریم کورٹ سے ایک سال کی سزائے قید بامشقت ملنے کے بعد پٹیالہ کی عدالت میں خودسپردگی کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سزا میں کوئی بھی رحم‘ نظام انصاف کو نقصان پہنچائے گا اور قانون کی اثر پذیری پر عوامی اعتماد کو کمزور کرے گی۔

سڑک حادثہ میں گرنام سنگھ نامی 65سالہ شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ ورما نے کہا کہ پنجا ب جیل کے قواعد کے تحت اچھے چال چلن کا حامل قیدی عام معافی کا مستحق ہے۔ پٹیالہ جیل سے ہفتہ کو ان کی رہائی کا قوی امکان ہے۔“