گورنر کیرالا کے خلاف کالج کیمپس میں ناشائستہ بیانر

جب گورنر کے دفتر کو اس کا علم ہوا تو ناراضگی ظاہر کی گئی جس کے بعد کیرالا یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں اور کالج کے پرنسپل نے مداخلت کی اور اس بینر کو نکلوانے لگایا۔

ترواننتا پورم: گورنر عارف محمد خان کے خلاف نازیبہ مواد پر مشتمل ایس ایف آئی کا ایک بینر آج یہاں گورنمنٹ سنسکرت کالج میں دیکھا گیا۔بینر پر ملیالم زبان میں تحریر کردہ تبصرہ کا مطلب ”راج بھون‘گورنر کے باپ کی جاگیر نہیں“ہے۔

جب گورنر کے دفتر کو اس کا علم ہوا تو ناراضگی ظاہر کی گئی جس کے بعد کیرالا یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداروں اور کالج کے پرنسپل نے مداخلت کی اور اس بینر کو نکلوانے لگایا۔منگل کے روز سی پی آئی ایم نے کیرالا کی یونیورسٹیوں کو ’بھگوا رنگ میں رنگنے‘ کی مبینہ کوششوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راج بھون کا محاصرہ کیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button