کولکتہ میں تاجر کے مکان پر چھاپہ‘ 2 کروڑ روپئے نقد برآمد

کولکتہ پولیس نے اتوار کے دن کہا کہ اس نے شب پور کے ایک ہاؤزنگ کامپلکس میں ایک تاجر کی رہائش گاہ سے 2کروڑ روپئے نقد اور ہیرے لگے طلائی زیورات برآمدکئے ہیں۔

کولکتہ: کولکتہ پولیس نے اتوار کے دن کہا کہ اس نے شب پور کے ایک ہاؤزنگ کامپلکس میں ایک تاجر کی رہائش گاہ سے 2کروڑ روپئے نقد اور ہیرے لگے طلائی زیورات برآمدکئے ہیں۔

ہفتہ کے دن چھاپہ مارا گیاتھا۔ سٹی پولیس کا کہنا ہے تاجر شیلیش پانڈے کے 20کروڑ کے دو بینک ڈپازٹ منجمد کردیئے گئے ہیں۔

زیورات کی مالیت کا پتہ چلایاجارہا ہے۔بینک قرض دلانے کے نام پر مبینہ دھوکہ دہی کی تحقیقات کے سلسلہ میں سٹی پولیس نے یہ ریکوری کی ہے۔

ایک خانگی بینک کے برانچ حکام نے شکایت کی تھی کہ دو کھاتوں میں کثیررقومات کی کئی مشتبہ معاملتیں ہوئی ہیں۔ پہلے پولیس نے دو بینک کھاتوں میں 20کروڑ کے ڈپازٹس کو منجمد کردیا۔

بعدازاں ہفتہ کی رات اس نے ریورڈیل ہاؤزنگ کامپلکس میں شیلیش پانڈے کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ پانڈے فی الحال پولیس تحویل میں جبکہ اس کے دیگر افراد خاندان فرار ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button