شمال مشرق

دریائے برہم پتر میں رائل بنگال ٹائیگر دکھائی دیا

رائل بنگال ٹائیگر کو سب سے پہلے چہل قدمی کرنے والوں نے اوردریا میں موجود ملاحوں نے دیکھا۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی جس کا عملہ فوری دریا کنارے پہنچا۔

گوہاٹی: آسام کے دارالحکومت میں منگل کے دن راج بھون کے قریب دریائے برہم پتر میں ایک رائل بنگال ٹائیگر (شیر) دکھائی دیا۔ اس نے پیکاک آئی لینڈ کی بڑی چٹانوں میں پناہ لی۔ محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

 رائل بنگال ٹائیگر کو سب سے پہلے چہل قدمی کرنے والوں نے اوردریا میں موجود ملاحوں نے دیکھا۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی جس کا عملہ فوری دریا کنارے پہنچا۔

پیکاک آئی لینڈ میں موجود مشہور شیومندر اومانندہ کے پجاریوں‘ بھکتوں اور سیاحوں کا فوری تخلیہ کرادیا گیا۔ محکمہ جنگلات کا عملہ کشتیوں میں فوری اس مقام پر پہنچا جہاں شیر دیکھا گیا۔