آر ایس ایس کو ٹاملناڈو میں مارچ منظم کرنے عدالت کی اجازت

مدراس ہائی کورٹ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو 6 نومبر کو ٹاملناڈو میں 44 مختلف مقامات پر مارچ منظم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

چینائی: مدراس ہائی کورٹ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو 6 نومبر کو ٹاملناڈو میں 44 مختلف مقامات پر مارچ منظم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ریاستی حکومت نے قبل ازیں صرف 3 مقامات پر مارچ کی اجازت دی تھی، جب کہ دائیں بازو کی تنظیم نے 50 مقامات پر مارچ کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

عدالت نے رولنگ دی کہ آر ایس ایس کو پُرامن طور پر مارچ منظم کرنا چاہیے، ورنہ نتائج اور عواقب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عدالت نے فرقہ وارانہ طور پر حساس 6 مقامات بشمول کوئمبتور، پولاچی اور ناگر کوئل میں مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا یہ رولنگ دیتے ہوئے کہ اسے انٹلیجنس ایجنسیوں کی رپورٹ میں کوئی مخالفانہ بات نہیں نظر آئی ہے۔

عدالت نے آر ایس ایس کو یہ بھی اجازت دی کہ وہ دو ماہ بعد دیگر 6 مقامات پر بھی مارچ منظم کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button